عبدالباسط سے حریت رہنما آسیہ اندرابی کی ملاقات ،بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی ،پاکستان مخالف زہریلا پروپگینڈہ ،آسیہ اندرابی کی عبدالباسط سے ملاقات سے پٹھانکو ٹ حملے کی تحقیقات کیلئے این آئی اے کی ٹیم کے مجوزہ دورہ بھارت کیلئے جاری بات چیت پر برا اثر پڑے گا،بھارتی میڈیا کی انوکھی منطق

اتوار 24 اپریل 2016 20:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ملاقات کی ہے، بھارتی میڈیا کو حریت رہنما کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر آگ لگ گئی اور اس نے پاکستان مخالف زہر اگلنا شروع کردیا ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے چند ہفتے قبل رات کے کھانے پر دیگر حریت رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی تاہم حالیہ ملاقات کو ایک اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔بھارتی میڈیا کو حریت رہنما کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر سیخ پا ہوگیا اور اس نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈے کا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا تھاکہ حریت رہنما آسیہ اندرابیکی پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات سے پٹھانکو ٹ حملے کی تحقیقات کیلئے این آئی اے کی ٹیم کے مجوزہ دورہ بھارت کیلئے جاری بات چیت پر برا اثر پڑے گا۔واضح رہے کہ بھارت کو ہمیشہ حریت رہنماؤں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر اعتراض رہا ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ اس معاملے پر واضح موقف اختیار کیا ہے ۔

بھارتی حکام نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔مقبوضہکشمیر میں 23 مارچ کو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے خواتین ونگ 'دختران ملت' کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرکے پاکستان کا پرچم کا لہرایا گیا، جبکہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔اس معاملے پر بھارتی میڈیا نے شدید تنقید کی جس کے بعد حکام نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔آسیہ اندرابی کل جماعتی حریت کانفرنس کے خواتین ونگ 'دختران ملت' کی سربراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :