پاکستان دہشتگردی کے خاتمے اور امن مذاکرات کیلئے طالبان کو تیار کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ،افغانستان ،ہم اس وقت تک پاکستان پر بھروسانہیں کریں گئے جب تک وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا،اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اسلام آباد کا کردار بہت ضروری ہے،افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان دعوی خان مینا پال کا بیان

اتوار 24 اپریل 2016 20:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) افغان حکومت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن مذاکرات کیلئے طالبان کو تیار کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ورنہ دوسری صورت میں افغانستان اس پر اعتماد نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابقصدر اشرف غنی کے نائب ترجمان دعوی خان مینا پال کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اسلام آباد کا کردار بہت ضروری ہے ۔انکا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات بہت ضروری ہیں ۔ہم اس وقت تک پاکستان پر بھروسانہیں کریں گئے جب تک وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا۔