Live Updates

”ڈی جے بٹ آؤٹ ، ڈی جے شیخ ان“ پی ٹی آئی کے جلسے میں نئے ڈی جے شیخ کاڈیبییو ہوا ، گلوکار ہارون، ابرارالحق اور زیک آفریدی نے مشہور گیتوں سے شرکاء جلسہ کو محظوظ کیا

اتوار 24 اپریل 2016 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) "ڈی جے بٹ آؤٹ ، ڈی جے شیخ ان" پی ٹی آئی کے جلسے میں نئے ڈی جے شیخ کاڈیبییو ہوا ، گلوکار ہارون، ابرارالحق اور زیک آفریدی نے اپنے مشہور گیتوں سے بھی شرکاء جلسہ کو محظوظ کیا ،گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے میں ڈی جے بٹ کی دھنوں کی جگہ ڈی جے شیخ کی دھنوں نے لے لی ، پی ٹی آئی کے سابقہ 126 دن کے دھرنے سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کی جگہ،ڈی جے شیخ کو بلا لیا علاوہ ازیں ابرارالحق ، گلوکار ہارون اور زیک آفریدی نے اپنے مشہور گیتوں سے بھی حاضرین کو محظوظ کیا ،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات