نوازحکومت کو کر پشن اور جمہو ریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا‘مولانا سمیع الحق،پانامہ لیکس موجودہ حکومت کے خاتمے کا بھی سبب بن سکتا ہے اس لیے حکمران حقائق کو چھپانے کی کوشش نہ کر یں بلکہ الزامات کا مکمل جواب دیں ‘ پاکستان کے نظریاتی تشخص کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘کرپشن کا خاتمہ کسی ایک جماعت یا ادارہ نہیں پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ‘ جمعیت علما اسلام(س) کے سربراہ کا ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) جمعیت علما اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نوازحکومت کو کر پشن اور جمہو ریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا‘پانامہ لیکس موجودہ حکومت کے خاتمے کا بھی سبب بن سکتا ہے اس لیے حکمران حقائق کو چھپانے کی کوشش نہ کر یں بلکہ الزامات کا مکمل جواب دیں ‘ پاکستان کے نظریاتی تشخص کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘کرپشن کا خاتمہ کسی ایک جماعت یا ادارہ نہیں پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو میں جمعیت علما اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک میں بدترین کر پشن صرف حکومت کیلئے نہیں جمہو ریت کیلئے بھی خطر ہ بن چکی ہے اور قوم بھی اب ایسے حکمرانوں کو برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں اس لیے نوازشر یف کی حکومت کو چاہیے کہ وہ کر پشن کی دولت کی بجائے جمہو ریت کو بچائے ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شر یف نے جو اقدامات کیے ہیں حکومت کو بھی ایسے اقدامات کی پیروی کر نی چاہیے ورنہ انکو اقتدار سے ہاتھ بھی دھو نا پڑ سکتے ہیں ۔