Live Updates

ریہام خان تحریک انصاف کی بجائے جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئیں،ہر پاکستانی کو کرپشن کیخلاف اٹھنا ہو گا، پاکستانی اس موقع کوہاتھ سے نہ جانے دیں، تاریخ ان سے حساب مانگے گی، کرپشن کا خاتمہ ایک پارٹی کی نہیں پورے پاکستان کی ڈیمانڈ ہے،ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اینکر ریہام خان تحریک انصاف کی بجائے جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہرپاکستانی کو کرپشن کیخلاف اٹھنا ہو گا۔ پاکستانی اس موقع کوہاتھ سے نہ جانے دے، تاریخ ان سے حساب مانگے گی، کرپشن کا خاتمہ ایک پارٹی کی نہیں پورے پاکستان کی ڈیمانڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مغربی تحقیقات نے پاناما لیکس سامنے لائیں۔ کئی سالوں سے سن رہی ہوں ملک میں کرپشن ہے۔ انصاف کے ساتھ سب کااحتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا آرمی چیف نے احتساب کیا تاکہ لوگ انگلیاں نہ اٹھائیں۔ آرمی سے خائف رہنے والے بھی فوج کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ریہام خان نے کہا احتساب سب کاہونا چاہیے تاکہ پتا چلے کس کی فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے اور کون کس کی زبان بول رہا ہے۔ اثاثے چھپانا بدتہذیبی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات