Live Updates

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین عمران خان کی سخت تنبیہ کے بعد جلسہ گاہ اکھٹے تشریف لائے ،ہماری پارٹی کا نصب العین اورایجنڈا ایک ہے،ہم نے نوازشریف اور انکے خاندان کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہے، دونوں رہنماؤں نے آپس کے اختلافات کی تردید بھی کردی

اتوار 24 اپریل 2016 19:57

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین عمران خان کی سخت تنبیہ کے بعد جلسہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اورسینئرر ہنما جہانگیر ترین عمران خان کی سخت تنبیہ کے بعد جلسہ گاہ اکھٹے تشریف لائے اور کہا کہ ہماری پارٹی نصب العین اورایجنڈا ایک ہے،ہم نے نوازشریف اور انکے خاندان کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہے، دونوں رہنماؤں نے آپس کے اختلافات کی تردید بھی کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو فاطمہ جناح پارک میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین عمران خان کی ہدایت پر جلسہ گاہ میں اکھٹے آئے دونوں رہنماؤں سے صحافیوں نے جب اختلافات کے حوالے سے سوال کیا تو دونوں رہنماؤں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں ہرکوئی انتخاب لڑتا ہے مگر ہمارا ایجنڈا اورنصب العین ایک ہے اورہم شریف خاندان کی بدعنوانی کو بے نقاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ اختلافات ختم کریں اورجلسہ گاہ اکٹھے آئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات