ہم نوازشر یف سے کوئی ڈیل نہیں کر یں گے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے عدالتی پیمانہ الگ ہیں‘سینیٹر اعتزاز احسن ،(ن) لیگ والوں کا کوئی کچھ نہیں ”بگاڑ“سکتا ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن میں بھی حکمران معاملے کو دبا دیں گے ‘وزیر اعظم نوازشر یف قوم کے سامنے سچ بولنے کو تیار نہیں وہ حقائق پر پر دہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ (ن) لیگ والے عدالتوں پر حملے بھی کر یں تو انکو کوئی ”ہاتھ “نہیں لگاتا ‘انٹرویو

اتوار 24 اپریل 2016 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدر ی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم نوازشر یف سے کوئی ڈیل نہیں کر یں گے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے عدالتی پیمانہ الگ ہیں ‘(ن) لیگ والوں کا کوئی کچھ نہیں ”بگاڑ“سکتا ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن میں بھی حکمران معاملے کو دبا دیں گے ‘وزیر اعظم نوازشر یف قوم کے سامنے سچ بولنے کو تیار نہیں وہ حقائق پر پر دہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر پیپلزپارٹی کی تمام قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور آج بھی ایسا ہو رہا ہے مگر (ن) لیگ والے عدالتوں پر حملے بھی کر یں تو انکو کوئی ”ہاتھ “نہیں لگاتا اور نہ ہی عدالتوں سے انکے خلاف کوئی فیصلہ آتا ہے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے لئے عدالتی پیمانہ الگ الگ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہو ریت نہیں کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ چاہتی ہے مگر بد قسمتی سے (ن) لیگ ملک میں جمہو ریت کے نام پر لوٹ مار کر نے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی صداقت کاسامنا نہیں کر سکتے، اصل مسئلہ وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقائق کی سیاست کرتی ہے (ن) لیگ سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بلکہ حکمرانوں کو اپنی کر پشن او ر لوٹ مار کا ہر صورت حساب دینا پڑ یگا ہم پار لیمنٹ میں بھی اسکے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :