وفاقی حکومت کا قبائلی علاقہ جات میں جاں بحق پولیو ورکرز اور رضا کاروں کو شہدا پیکج دینے کا فیصلہ

شہید اہلکارں کے لواحقین کو تیس ، زخمیوں کو دس لاکھ روپے دیئے جائینگے

اتوار 24 اپریل 2016 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے قبائلی علاقہ جات میں جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز اور رضا کاروں کو شہدا پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پشاور سمیت صوبے بھرکے حساس علاقوں میں پولیو مہم شروع ہو گئی ہے پولیو مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے موثر ترین اقدامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قبائلی علاقہ جات اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا میں پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے اہلکارں کے لواحقین کو تیس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو دس لاکھ روپے دیئے جائینگے جس کے لئے فاٹا سیکرٹریٹ میں تمام پولٹیکل ایجنٹس سے دوران پولیو مہم جاں بحق ہونے والے اور زخمی ہونے والے پولیو ورکرز کی تفصیلات طلب کی ہے ۔

پولیو ورکرز کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں معاوضہ جات کی ادائیگی شروع کردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :