Live Updates

ملک میں مثبت تبدیلی آئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، بچہ بچہ کرپشن کا خاتمہ لوٹ مار سے آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتا ہے، پی ٹی آئی رہنما

اتوار 24 اپریل 2016 18:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ملک میں مثبت تبدیلی آئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ملک کا بچہ بچہ کرپشن کا خاتمہ لوٹ مار سے آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتا ہے ۔عمران خان کی آواز پر کروڑوں پاکستانی آج اسلام آباد جا رہے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرکے دم لیں گے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں کا ختم نبوت چوک میں روانگی سے قبل خطاب ضلع چنیوٹ اور اسکے تینوں تحصیلوں سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ اسلام آباد شرکت کے لئے روانہ ہو گیا ۔

ضلعی رہنماؤں نے حکمرانوں پر تنقید کے ساتھ قافلے کی روانگی کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع چنیوٹ ،تحصیل لالیاں،بھوآنہ،چناب نگر اور دیگر علاقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس اور دھرنے میں شمولیت کے لئے ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا اس موقع پر ضلعی رہنماؤں میاں شوکت علی تھہیم،ڈاکٹر ریاض شاہد،ڈاکٹر جاوید اقبال قمر،ڈاکٹر کاظم نذیر عاطف،سید عنائت علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کو کرپشن لوٹ مار اور عوام مکاؤ پالیوسیوں سے آزاد کرواکر دم لیں گے اور اس مقصد کیلئے عمران خان کے حکم پر لبیک کہتے ہیں قافلے نے ختم نبوت چوک سے اسلام آباد کی جانب بڑھنے کا آغاز ایک بجے کیا کارکنوں کی بڑی تعداد نعرے لگاتی رہی اور ملک بچاؤ کی صداؤں میں چنیوٹ سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات