رائے ونڈ ، خطرناک مقابلہ کے بعد ڈاکوؤں کا بین الصوبائی صابر عرف صابری ڈکیت گینگ کے تین افراد گرفتار

چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں ،درجنوں موبائیل فونزسیٹ ،قیمتی سامان اور لاکھوں روپے نقدی برآمد

اتوار 24 اپریل 2016 18:09

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پولیس تھانہ سٹی رائے ونڈ نے بائی پاس کے قریب خطرناک مقابلہ کے بعد ڈاکوؤں کا بین الصوبائی صابر عرف صابری ڈکیت گینگ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا ،چوکی انچارج بائی پاس سلیمان اکبر نے بھاری نفری کیساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو جھلار مکو میں اسلحہ سمیت قابو کیا ، ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوگوں سے چھینی گئی تین موٹرسائیکلیں ،درجنوں موبائیل فونزسیٹ ،قیمتی سامان اور لاکھوں روپے نقدی قبضہ میں لے لی گئی ہے ،موقع پر تین ڈاکو صابر عرف صابری ساکن آصل کنڈل اڈا پلاٹ ،حمید عرف حمیدوساکن حویلی امیر دین راجہ جنگ اور محمد عرفان ساکن کھرپہ چک کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھیوں محمد بوٹا ساکن میر محمد اور جاوید اقبال ساکن کاہنہ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،ڈاکوؤں نے بتایا کہ وہ ضلع قصور اور ضلع لاہور کے علاقوں میں موٹرسائیکل پر وارداتیں کرتے تھے ،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ونڈ چودھری محمد سرور نے صدر پریس کلب عاطف سبزواری کو تفصیلات بتائی ہیں کہ لاہور میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے انسداد اور ملزمان کی سرکوبی کیلئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی صدرلاہور کو ٹاسک دیا ،جس پر ڈی ایس پی رائے ونڈ نے ان کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد سلیمان اکبر ،ٹی ایس آئی رشید احمد اور اے ایس آئی خالد حسین کی قیادت میں سپیشل ٹیم تشکیل دی ،جس نے دن رات کی محنت سے مذکورہ ڈاکوؤں کا سراغ لگایا ،انہوں نے بتایا کہ ان کی ہدائت پر چوکی انچارج فیکٹری ایریا محمد سلیمان اکبر ڈاکوؤں کی موجودگی کی مخبری پر گرفتاری کیلئے جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر بہادر پولیس اہلکاروں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ان کا مقابلہ کیا اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ،متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان نے تھانہ سٹی کے علاقہ جات میں متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ برآمدگیاں کی گئی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ خطرناک ڈکیٹ گینگ کی کامیاب گرفتاری پر ڈی آئی جی کی جانب سے پولیس ملازمین کو نقد انعامات اور اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :