سابق آئی جی اسلام آباد عالم طاہر نے چیئرمین اوگرا کی آسامی کے لئے درخواست دے دی

نواز شریف چیئرمین اوگرا کو 3 ماہ سے تعینات نہ کر سکے

اتوار 24 اپریل 2016 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) سعید احمد خان کی اوگرا کی چیئرمین شپ سے سبکدوشی کے بعد اوگرا ایک بار پھر سربراہ کے بغیر چل رہا ہے چیئرمین اوگرا نہ ہونے سے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ریگولیشن کے اہم کام رک گئے ہیں ۔ نواز شریف کی عدم دلچسپی اور روایتی سستی کے باعث گزشتہ تین ماہ سے چیئرمین اوگرا کی آسامی پر کسی کو تعینات نہیں کیا جاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن نے چیئرمین اوگرا کے لئے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں اور سات ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے درخواست دے رکھی ہیں ان میں سابق آئی جی اسلام طاہر عالم بھی شامل ہیں باقی افسران میں ایگزیکٹو آفیسر اوگرا یاسین ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم نعیم ملک ، ممبر فنانس اوگرا نورالحق ، ممبر گیس اوگرا عامر نسیم ،سابق سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چودھری جن کا نام ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں شامل ہے تین ماہ سے درخواستیں طلب کرنے کے بعد کابینہ ڈویژن ابھی تک ان افسران کے انٹرویو بھی نہیں کر سکی۔ اوگرا ذرائع نے بتایا کہ اگر نواز شریف نے جلد چیئرمین اوگرا تعینات نہ کیا تو آئل اینڈ گیس سیکٹر کے اہم کام رک جائیں گے ۔