وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے‘خواجہ آصف
ہارے ہوئے لوگ پاناما لیکس کو سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں، 2013ء کے بعد حکومت کا کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا 10 سال بعد ملک میں سی این جی اسٹیشن کھولے گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو
اتوار 24 اپریل 2016 18:03
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ‘ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیاہے‘ ہارے ہوئے لوگ پاناما لیکس کو سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں اور 2013ء کے بعد حکومت کا کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ 10 سال بعد ملک میں سی این جی اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کا جب بھی احتساب کیا گیا تب بھی ہم سرخرو ہو کر نکلے ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کب کمیشن کی تشکیل دیتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس بھی نہیں کئی دیہاتیوں سے بہت قابل اعتراض باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن 2013ء سے حکومت کے خلاف کوئی میگا ایونٹ سامنے نہیں آیا۔
توانائی کے بحران کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے واضح پیش رفت ہوئی ہے اکتوبر 2014ء سے انڈسٹری زون میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔ دس سالوں سے بند پڑے سی این جی اسٹیشن ن لیگ کی حکومت نے کھولے ہیں۔ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ناچ گانا پہلے بھی ہو چکا ہے 126 دنوں کے دوران بھی یہی ہوا تھا۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ہارے ہوئے لوگ پاناما لیکس کو استعمال کر کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کا یہ خواب 2018ء کے الیکشن میں بھی نہیں پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف قانون میں ترمیم کے بارے میں غور ہو رہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.