پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلام ہی اس کا مستقبل ہے، سیکولرازم کے علمبرداروں کو منہ کی کھانا پڑے گی ، اگر ملک پر کوئی کڑا وقت آیاتو اہل مدارس اس ملک کے دفاع کے لیے ہراول دستے کا کردار اداکریں گے،دینی مدارس ملک کے پچاس لاکھ بچوں کو مفت تعلیم اور قیام وطعام مہیا کرتے ہیں، ان کو بند کرنے کے خواب دیکھنے والے بتائیں قوم کے ان بچوں کی تعلیم اور کفالت کا ان کے پاس کیا انتظام ہے ؟،کوئی مقدس گائے نہیں احتساب سب کا بلاتفریق ہونا چاہیے ،ملک بھر میں ختم بخاری اور استحکام مدارس واستحکام پاکستان کے سینکڑوں اجتماعات قوم کے رجحانات اور مدارس کے ساتھ محبت کا واضح پیغام ہے ،دینی مدارس نے جس کام کا بیڑہ اٹھایااس میں ملک وقوم کو خودکفیل بنا دیا ،ان افراد کے احتساب اور اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جنہوں نے قوم کو کرپشن اور بحرانوں کے تحفے دئیے

ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا ختم بخار ی تقریب اور استحکام مدار س واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 اپریل 2016 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلام ہی اس کا مستقبل ہے، سیکولرازم کے علمبرداروں کو منہ کی کھانا پڑے گی ، اگر ملک پر کوئی کرا وقت آیاتو اہل مدارس اس ملک کے دفاع کے لیے ہراول دستے کا کردار اداکریں گے،دینی مدارس ملک کے پچاس لاکھ بچوں کو مفت تعلیم اور قیام وطعام مہیا کرتے ہیں ان کو بند کرنے کے خواب دیکھنے والے بتائیں قوم کے ان بچوں کی تعلیم اور کفالت کا ان کے پاس کیا انتظام ہے ؟،کوئی مقدس گائے نہیں احتساب سب کا بلاتفریق ہونا چاہیے ،ملک بھر میں ختم بخاری اور استحکام مدارس واستحکام پاکستان کے سینکڑوں اجتماعات قوم کے رجحانات اور مدارس کے ساتھ محبت کا واضح پیغام ہے ،دینی مدارس نے جس کام کا بیڑہ اٹھایااس میں ملک وقوم کو خودکفیل بنا دیا ،ان افراد کے احتساب اور اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جنہوں نے قوم کو کرپشن اور بحرانوں کے تحفے دئیے۔

(جاری ہے)

وہ مولانا قاضی عبدالرشید ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ،علامہ زاہد الراشدی جنرل سیکرٹری پاکستان شریعت کونسل،مولانا سعید یوسف صدرجمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر ، سابق وزیر مذہبی امور اعجاز الحق ،چیئرمین عام آدمی پارٹی چودھری ناصر،مولانا عبدالغفور ،مولانا ظہور احمد علوی ، مولانا محمد ادریس حقانی ،مولانا مفتی محمد ،مولانا قاری محمد یوسف،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن صدر جے یو آئی پنجاب،مولانا عبدالغفار توحیدی،مولانا قاری خالقداد عثمان ، مولانا مفتی محمد فاروق جامعہ فریدیہ ، مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس،مولانا جواد قاسمی گوجرانوالہ اور دیگر نے دارالعلوم فاروقیہ میں ختم بخار ی کی تقریب اور استحکام مدار س واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نعرے اور اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیااور اسلام ہی اس ملک کا مقدر اورمستقبل ہے۔ اس ملک میں سیکولرازم کے علمبرداروں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔انہوں نے دینی مدارس کے کردارو خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مدارس کو اسلام کے قلعے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ قرار دیا اور کہا کہ اگر خدانخواستہ ملک پر کوئی برا وقت آیا تو اہلِ مدارس اس ملک کے دفاع میں ہراول دستے کا کردارا دار کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پاکستان کے پچاس لاکھ بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ساتھ مفت قیام وطعام کی سہولیا ت مہیا کررہے ہیں ان مدارس کو بند کرنے کے خواب دیکھنے والے بتائیں کہ قوم کے ان بچے بچیوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت کے لیے کیا متباد ل انتظام کیا گیا ہے؟ ۔چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کرپشن کے خلاف آپریشن کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ، بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے ۔

دارالعلوم فاروقیہ میں منعقدہ استحکام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی رہنماؤں اور علماء کرام نے کہا کہ دینی مدارس نے جس کام کا بیڑہ اٹھا یا اس میں ملک کو خود کفیل کردیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ان افراد کے احتساب اور ان اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جنہوں نے ملک وقوم کو کرپشن اور بحرانوں کے سوا اور کچھ نہیں دیا ۔دارالعلوم فاروقیہ کے سالانہ اجتماع میں بڑی تعدا میں عوام الناس ،علماء کرام اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایک سو سے زائد خوش نصیب طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جنہوں نے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی اور درس نظامی اور دینی تعلیم سے سند فراغت حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :