وزارت پانی و بجلی نے ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکور ی کیلئے نیب کو کیسز بھیجے

نیب بھیجے گئے کیسز میں سے2ماہ میں صرف 3کروڑ15لاکھ 44ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہو سکی سب سے زیادہ ایک کروڑ 29لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوریاں انڈسٹریل صارفین سے کی گئیں،ڈومیسٹک صارفین سے ایک کروڑ19لاکھ،30ہزار روپے ریکور ہوسکے

اتوار 24 اپریل 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے ڈیفالٹر صارفین سے ریکوریوں کیلئے نیب کو بھیجے گئے کیسز میں سے2ماہ میں صرف 3کروڑ15لاکھ 44ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہو سکی، سب سے زیادہ ایک کروڑ 29لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوریاں انڈسٹریل صارفین سے کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ڈومیسٹک صارفین سے ایک کروڑ19لاکھ،30ہزار روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے رواں سال فروری میں 4لاکھ 42ہزار سے زائدصارفین سے ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوریوں کیلئے کیسز نیب کو بھیجے، 2ماہ گزرنے کے بعد وزارت پانی و بجلی ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوریوں میں سے صرف 3کروڑ15لاکھ 44ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہو سکی، سب سے زیادہ ایک کروڑ 29لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوریاں انڈسٹریل صارفین سے کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ڈومیسٹک صارفین سے ایک کروڑ19لاکھ،30ہزار روپے کی ریکوریاں کی گئیں،ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین سے صرف 29لاکھ 60ہزار روپے،ایگرکلچر صارفین سے صرف 5لاکھ 70ہزار اور دیگر صارفین سے صرف ایک لاکھ 20ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہوسکی ہے

متعلقہ عنوان :