شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا اور سرخرو ہوئے‘ دانیال عزیز

اتوار 24 اپریل 2016 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا اور سرخرو ہوئے‘ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا انتقام قوم سے لے رہے ہیں‘ قوم نے عمران خان کو 2013ء میں مسترد کیا اور 2018ء میں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں ترقی کی بجائے انارکی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ قوم کو ترقی کے راستے سے ہٹا کر انتشار کے راستے پر لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جو لوگ شامیانوں‘ کرسیوں اور ساؤنڈ سسٹم کا بل ادا نہیں کر سکتے وہ قوم کے حقوق کی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی کمر ٹوٹنے کا بھی بہت رنج ہے۔

متعلقہ عنوان :