Live Updates

عمران خان نے 20 سال قبل کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اب عوام میں بھی بدعنوانی کے خلاف شعور پیدا ہو گیا ہے، اسد عمر

حکومت چاہتی ہے کہ ایسا کمیشن بنے جو 7 ، 8 سال میں رپورٹ پیش دے، ہم حکومت کے ٹوپی ڈرامے کو بے نقاب کریں گے، رہنما پی ٹی آئی

اتوار 24 اپریل 2016 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے 20 سال قبل کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ملکی ادارے بھی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ابھی عوام میں بھی بدعنوانی کے خلاف شعور پیدا ہو گیا ہے جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے ابھی مسلم لیگ(ن) جلسہ کرنے کی باتیں کررہی ہے یہ دراصل مسلم لیگ(ن) نہیں بلکہ حکومت کرنے جا رہی ہے ہمارا مطالبہ خود مختار ، طاقتور اور حقیقت پسند کمیشن کا قیام ہے جو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کر سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایف نائن پارک میں اپنی پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد کئے جانے والا جلسہ گاہ میں آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما اسد عمر نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف آواز آج نہیں اٹھائی ہے بلکہ یہ مطالبہ ان کا 20 سال پرانی ہے کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا عوام اور تمام ملکی ادارے کرپشن سے تنگ ہیں سب کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے عوام میں بھی بدعنوانی کے خلاف شعور پیدا ہوگیا ہے جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے آج کل ملک کی حالت بھی کچھ ایسی ہے کہ دیگر جماعتیں بھی احتجاج کرتے ہوئے نظر آئیں گی بلکہ کسی کو سڑک پر لانے والی جماعتیں بھی احتجاج کرتے ہوئے آئیں گے اب وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا حکومت چاہتی ہے کہ ایسا کمیشن بنے جو 7 ، 8 سال میں رپورٹ پیش دے ہم حکومت کے ٹوپی ڈرامے کو بے نقاب کریں گے اگر کمیشن خود مختار اور حقیقت پسند ہو جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے تو قبول ہو گا لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو حتمی فیصلہ کریں گے آج کے خطاب میں عمران خان رائیونڈ جانے کا فیصلہ نہیں سنائیں گے یہ ایک محض اتفاقیہ ہے کہ پی ٹی آئی ، جماعت اسلاکمی اور پی ایس پی کا جلسہ ایک ہی دن ہو رہا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات