ٹرم آف ریفرنس کے معاملے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی‘ احتجاج کرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، شاہ محمود قریشی

اتوار 24 اپریل 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرم آف ریفرنس کے معاملے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی‘ احتجاج کرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔ انٹر پارٹی الیکشن کی وجہ سے ایسی ہوا چل رہی ہے لیڈر‘ پارٹی اور منزل سب کی ایک ہے۔ انٹرپارٹی الیکشن کو پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد موخر کر دیا گیا ہے۔ پہلے پاناما لیکس کا مسئلہ حل کروائثں گے پھر پارٹی کے الیکشن کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں