لاہور، نیلم سینما چوک کے قریب ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

اتوار 24 اپریل 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) لاہور میں نیلم سینما چوک کے قریب ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، بیسمنٹ کی وجہ سے فائر فائٹرز کوآگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نیلم سینما چوک کے قریب ڈیپارٹمنٹل سٹور میں گزشتہ روز علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس سے آسمان پر دھویں کے گہرے سیاہ بادل منڈلانے لگے۔ آگ لگتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں مگر بیسمنٹ کی وجہ سے انہیںآ گ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت قریبی دکانوں سے سامان ہٹایا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :