اسلام آباد سے فیصل آباد جانے والی بس کو بھیرہ کے قریب حادثہ ،بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

اتوار 24 اپریل 2016 17:13

بھیرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء ) اسلام آباد سے فیصل آباد جانے والی سکائی ویز بس بھیرہ کے قریب موٹروے پر ٹائر پھٹ جانے سے خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں بس ہوسٹس آنسہ توشیبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک درجن کے قریب مسافر زخمی ہوگئے جن میں عدنان اور محمد عظیم شدید زخمی تھے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھلوال بھیجوادیا گیا حادثہ کا شکا ر ہونے والی بس موٹروے کی درمیانی دیوار سے ٹکرائی اور مخالف سمت سڑک پر الٹ گئی جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی ڈی ایس پی موٹروے پولیس عامر جاوید نے بتایا کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جاں بحق ہونے والی قریباََ22سالہ بس ہوسٹس آنسہ توشیبہ کی لاش کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل بھلوال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے ڈی ایس پی موٹروے عامر جاوید بتایا کہ موٹروے پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے فوری طور ر کرین منگواکر ھادثہ کا شکار سکائی ویز بس نمبر les722 کو موٹروے سے سائیڈ پر کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملنے پر بھیرہ پولیس کے محمد ارشد بھی پولیس
نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔