وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 3 سال کے دوران خوراک میں ملاوٹ میں ملوث 94 افرادگرفتار

اتوار 24 اپریل 2016 16:45

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 3 سال کے دوران خوراک میں ملاوٹ میں ملوث 94 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی زیر نگرانی ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک789افراد کے سیمپل لئے گئے402کے چالان عدالتوں میں بھیج دیئے گئے اور 41 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول نے خوراک میں ملاوٹ کو روکنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں 7 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ہیلتھ انسپکٹرز، فوڈ انسپکٹرز اور لایئو سٹاک کے عملے پر مشتمل ہوں گی۔