پشاور ٗ حسن گڑھی کے علاقے میں خونخوار چوہے نے چھ ماہ کے ایک اور بچے کوکاٹ ڈالا

ابتک آٹھ افراد کی موت چوہوں کے کاٹنے سے واقع ہو چکی ہے ٗرپورٹ

اتوار 24 اپریل 2016 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقے حسن گڑھی کے علاقے میں خونخوار چوہے نے چھ ماہ کے ایک اور بچے کوکاٹ ڈالا۔پشاورمیں انتظامیہ کی جانب سے چوہے مارنے کی مہم کے باوجود خونخوار چوہوں پر قابوں نہیں پایا جسکا۔ بلی کی جسامت کے چوہوں نے حسن گڑھی میں چھ ماہ کے حذیفہ کو کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

والد کے بقول بچے کو رات سوتے ہوئے چوہے نے پاؤں پرکاٹا ،بچے کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جہاں اسے مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

اس سے قبل متاثرہ بچے کا باپ بھی چوہوں کانشانہ بن چکاہے۔انتظامیہ اور ضلعی حکومت کی جانب سے چوہوں کو مارنے کی مہم کے باوجود بھی اب تک دو سو سے زائد افراد چوہے کے کاٹنے سے متاثرہوئے ہیں۔اس سے قبل حسن گڑھی میں ہی ایک بچہ چوہے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوا تھا۔ ابتک آٹھ افراد کی موت چوہوں کے کاٹنے سے واقع ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :