ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے کل (پیر) کو بار کا جنرل باڈی اجلاس طلب

اتوار 24 اپریل 2016 16:19

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے کل (پیر) کو بار کا جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں عدالت کے ریڈر اور وکیل کے مابین ہونے والی لڑائی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔اتوار کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔

(جاری ہے)

2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے بار کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کل (پیر) کو جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ریڈر کی جانب سے وکیل پر تشدد کرنے اور عدالتی ریڈر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ مارگلہ پولیس کو دی جانے والی درخواست اور آئندہ کے لائے عمل پر غور کیا جائے گا ۔جنرل باڈی کا اجلاس دن گیارہ بجے شہدا ء حال میں منعقد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :