سپریم کورٹ میں (کل) سے شروع عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے اسلام آباد میں چھ اور کراچی میں ایک بینچ تشکیل

اتوار 24 اپریل 2016 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ میں (کل) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے اسلام آباد کے لئے چھ اور کراچی رجسٹری میں ایک بینچ تشکیل دیدیا گیا‘ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں جسٹس ثاقب نثار قائمقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دینگے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں (کل) پیر سے جمعہ تک عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے جج صاحبان کا روسٹر جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد میں چھ اور کراچی رجسٹری میں ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بینچ نمبر ایک قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار‘ جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس خلجی عارف حسین‘ بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق پرویز‘ بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس سردار طارق مسعود‘ بینچ نمبر چار جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس فیصل عرب ‘ بینچ نمبر پانچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان ‘ بینچ نمبر چھ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہیں۔ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس امیر ہانی مسلم ‘ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے