وفاقی وزیر خزانہ کی وزارت صنعت و پیداوار کو خصوصی رمضان پیکج تیار کرنے کی ہدایت

رمضان پیکج کی تفصیلات دس روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائیں،سینیٹر اسحاق ڈار

اتوار 24 اپریل 2016 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت صنعت و پیداوار کو خصوصی رمضان پیکج تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان پیکج کی تفصیلات دس روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائیں۔ اتوار کو وزیر خزانہ نے وزارت صنعت و پیداوار کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماضی کی طرح اس طرح بھی رمضان پیکج یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔

یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے پیکج دینے سے عوام کو سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔ پیکج کے تحت روزہ داروں کو اشیاء مارکیٹ کی نسبت سستی دستیاب ہوں گی۔ وزیر خزانہ نے رمضان پیکج کی تفصیلات دس روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رمضان پیکج کے تحت اشیاء خوردونوش کی رمضان بھر میں وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائے گی

متعلقہ عنوان :