کراچی ،کورنگی میں 2گروپوں میں تصادم ،فائرنگ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ،9 افراد زخمی

اتوار 24 اپریل 2016 14:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء ) کورنگی کی نورانی بستی میں دو قبیلوں میں تصادم کے دوران دو افراد فائرنگ سے جبکہ سات افراد ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے کورنگی تھانہ زمان ٹاون کی حدود میں واقع نورانی بستی میں بنگر اور بگٹی قبیلوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر تصادم ہوا۔ تصادم میں بگٹی گروہ کے دو افراد نورالدین اور بکک فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ بنگر گروہ کے یاسین،ممتاز،یامین،غلام صابر،جمعہ،اﷲ وسایو اور نزیر احمد ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے،زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :