تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے،چودھری محمد سرور

جب تک یہ ناسور ختم نہیں ہو گا ملک مختلف بحران کا شکار رہے گا ۔ پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے جب تک یہ ناسور ختم نہیں ہو گا ملک مختلف بحران کا شکار رہے گا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے پانامہ لیکس پر بننے والی کمیشن پر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے جہاد کا اعلان کیا ہے تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو کے رہے گا جب تک کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہو گا ملک کو مختلف بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ہماری تحریک پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں ہمارا جلسہ تاریخی جلسہ ہے اور حکومت کے لئے پیغام بھی ہو گا کہ اب پی ٹی آئی سب سے بڑی اور مضبوط قوت بن چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کمیشن کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور مشاورت بھی جاری ہے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ٹی او آر کو مسترد کر دیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز اپوزیشن سے مشاورت کر کے طے کریں پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کر کے سیاسی جماعتوں کو ایک پیغام دیا ہے ۔