ملک کی 30 فیصد آبادی ابھی بھی بنیادی ویکسنیشن سے محروم

اتوار 24 اپریل 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) گرچہ پاکستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں اچھی پیش رفت کی ہے تاہم ابھی بھی 30 فیصد آبادی کو بنیادی ویکسین فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اس طرح 5 سال سے کم عمر کی 27 فیصد اموات ویکسینیشن سے روکی جانے والی بیماریوں سے ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیڈی ایٹرک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندوں نے کہا ہے کہ عالمی ٹیکہ جات اور ویکسنیشن کا ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔ نمائندوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے وسائل کی کمی کے باوجود ویکسنیشن سے کنٹرول ہونے والی بیماریوں پر قابو پایا ہے۔ شفاء ہسپتال کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسرت حسین کا کہنا ہے کہ والدین کو ای پی آئی مراکز پر ویکسین کی دستیابی اور اہمیت بارے علم ہونا چاہئے

متعلقہ عنوان :