Live Updates

تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ، پاک سرزمین پارٹی کراچی میں جلسہ کرے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 13:08

تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ، پاک سرزمین پارٹی کراچی میں جلسہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میدان سجالیا ، فاطمہ جناح پارک پارٹی جھنڈوں سے بھر دیا گیا ۔ جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عمران خان نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو آج ہوگا ۔ ایف نائن پارک میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ ہرطرف پارٹی جھنڈے لہرا دیئے گئے ۔

نغمے بھی گونجنے لگے ۔ عمران خان نے بھی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ کپتان کو اپنے درمیان دیکھ کر کھلاڑی جوش میں آگئے ۔ خواتین ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ کچھ نے سیلفیاں بھی بنائیں ، عمران خان کہتے ہیں لوگوں کو تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے بیسویں یوم تاسیس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے ۔

جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ۔ آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو مقدمہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف درج ہوگا ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو ، سیکورٹی انتظامات سخت ، 8 ہزار سکیورٹی اہلکار ہوں گے تعینات ۔

دفعہ 144 کے تحت ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ ۔ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ۔ 23 اور 24 اپریل کو ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے 1800 پولیس اہلکاروں کیساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی جبکہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ جلسے کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے بھی جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے تحریری ضابطہ اخلاق کے مطابق ایف نائن پارک اور شاہراہوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو مقدمہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف درج ہوگا ۔

جلسہ رات دس بجے تک ختم کرکے گیارہ بجے تک ایف نائن پارک خالی کر دیا جائے گا ۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی آج پہلی بار عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، باغ جناح کراچی میں جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں آئندہ کسی کو جان لینے کی تربیت نہیں دی جائے گی ، شہریوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل کر دی ۔ پاک سرزمین پارٹی آج عوامی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار ، باغ جناح کراچی میں کمال کا پنڈال سج گیا ۔

جلسہ گاہ میں چاروں جانب قومی پرچم لگا دئیے گئے ۔ بڑا سٹیج تیار کرسیاں لگ گئیں ۔ دیگر انتظامات کو آج صبح تک حتمی شکل دی جائے گی ۔ مصطفیٰ کمال نے انتظامات کا جائزہ لیا اور فیملی فیسٹیول میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا آئندہ کسی کو جان سے مارنے کی تربیت نہیں دی جائے گی ۔ پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما آج کے جلسے کی کامیابی کیلئے بہت ہی پرجوش اور پرامید نظر آتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات