آئی سی سی کا اجلاس (کل) دبئی میں ہوگا ٗتمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ زکے سربراہان شریک ہوں گے

آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں کرکٹ کے تینوں طرز کی دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے پوائنٹس نظام متعارف کرانے پر غور کیا جائیگا یہ نظام دو طرفہ سیریز کے دوران تمام طرز کرکٹ میں نافذ کیا جائے گا جو ویمنز ایشز میں 2013 میں آزمایا گیا تھا ٗرپورٹ

اتوار 24 اپریل 2016 13:07

آئی سی سی کا اجلاس (کل) دبئی میں ہوگا ٗتمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ زکے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) آئی سی سی کا اجلاس (کل) پیر 25 اپریل کو دبئی میں ہوگا ٗتمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ زکے سربراہان شریک ہوں گے ٗاجلاس میں کرکٹ کے تینوں طرز کی دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے پوائنٹس نظام متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نظام دو طرفہ سیریز کے دوران تمام طرز کرکٹ میں نافذ کیا جائے گا جو ویمنز ایشز میں 2013 میں آزمایا گیا تھا جس کے تحت چمپین شپ کے فاتح کا مجموعی نتیجہ نکالا جاتا ہے اور اب یہ دو طرفہ سیریز میں قابل عمل بنانے کیلئے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

اس نظام کوابتدائی طورپر انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے اٹھایا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) سے رواں سال ٹیموں کے دورے میں آزمانے پر رابطے میں ہیں ٗ ایس ایل سی نے ای سی بی کے رابطے کی تصدیق کی تھی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف اس نظام کو نافذ کیا تو اس کو قریب سے جانچا جائے گا جس کے بعد اگلی سیریز آسٹریلیا ٹیم کی ہے جس میں وہ جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس کی مشق کیلئے تیارہیں اور دیکھا جائے گا کہ یہ کیسے کام کرتا ہے تاہم اس سے قبل موجودہ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی چاہے یہ ہوم سیریز ہو یا پھر دوسرے ملکوں کے دورے ہوں۔

متعلقہ عنوان :