جنرل راحیل شریف کی طرف سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں‘محمد رویس خان ایوبی

علماء کرام ، دینی جماعتیں اسلامی اقدارکے تحفظ، تحریک آزادی کشمیر اوربلاتفریق احتساب کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں

اتوار 24 اپریل 2016 12:49

مظفراباد؛نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے امیرمرکزیہ ،مفتی اعظم آزادکشمیرمحمد ر و یس خان ایوبی امیداسمبلی حلقہ LA23نیلم نے کہاہے جنرل راحیل شریف کی طرف سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔َ علماء کرام ، دینی جماعتیں اسلامی اقدارکے تحفظ، تحریک آزادی کشمیر اوربلاتفریق احتساب کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرکی حکومت نے دینی مدارس ، اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے کوئی کردارادانہیں کیا۔لارڈمیکالے کاظالمانہ نظام ہمارے ملک پر مسلط کرکے اسلام کاعادلانہ نظام یورپ میں منتقل کردیاہے۔ ان خیالات کااظہار مفتی اعظم آزادکشمیرمحمدرویس خان ایوبی امیرآل جموں وکشمیر جمعیة علماء اسلام ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے جنرل راحیل شریف کی طرف سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں فوری اور بلاتمیز احتساب کا عمل شروع کرنے کامطالبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :