سبی میں انسداد پولیو کے فکس سینٹروں کو جلد از جلد بحال کرکے اسے فعال بنایا جائے،مسلم لیگ یوتھ ونگ

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع سبی کے رہنماء منیر احمد بگٹی نے کہا ہے سبی میں انسداد پولیو کے فکس سینٹروں کو جلد از جلد بحال کرکے اسے فعال بنایا جائے،فکس سینٹروں کو ختم کرنے کی وجہ سے پولیو کے خاتمہ کی مہم متاثر ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ریولے اسٹیشن سبی اور ٹول پلازہ کے مقام پر انسداد پولیو کے فکس سینٹر قائم تھے جہاں پر مسافروں اور خانہ بدوشوں کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جاتے تھے جس کی وجہ سے انسداد پولیو کی قومی مہم بڑی تیزی کے ساتھ کامیاب جارہی تھی لیکن حال ہی میں حکام نے دونوں فکص سینٹروں کو ختم کردیا ہے جس کے باعث ریلوئے اسٹیشن اور ٹول پلازہ سے سفر کرنے والے مسافروں اور خانہ بدوشوں کے بچے انسداد پولیو کے قطرئے پینے سے محروم ہورہے ہیں جس سے یقینا انسداد پولیو کی ہماری قومی مہم متاثر ہوسکتی ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے دونوں فکس سینٹروں کو جلد ازجلد بحال کرکے اسے فعال بنایا جائے اور ملک کے مستقبل کو معذور ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :