سابق چیف سیکرٹری بلوچستان میجر اشرف ناصر کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء ) سابق چیف سیکرٹری بلوچستان میجر اشرف ناصر کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم کو آج بروز اتوار صبح8 بجے ان کے آبائی گاؤں کلی ناصران نز کچلاک میں نماز جنازہ ادا کی جائیگی اور مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاجائیگاوہ اکبر خان ناصر کمال خیل، افضل خان ناصر ، ہاشم خان ناصر کے بھائی اورنگزیب ناصر اور یاسین ناصر کے والد ایس پی اسد اللہ ناصر ،ڈاکٹر عامر ناصر ، یحییٰ خان ناصر کے چچا ڈاکٹر اسلم ناصر کے ماموں ، کامران بابر ، باروق احسن ناصر کے سسر تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر ،نواب ایاز خان جو گیزئی، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزراء سردار درمحمد ناصر ، سردار مصطفی خان ترین ، سرفراز بگٹی ارا کین اسمبلی میر عاصم کر د گیلو، محمد خان لہڑی،لیاقت آغا، منظور کاکڑ اور اے این پی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان میجر اشرف ناصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس افسر تھے اور قبائلی حوالے سے بھی ایک اہم شخصیت تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فر مائے۔

متعلقہ عنوان :