عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بتدریج اقدامات کئے جارہے ہیں،نصراللہ خان زیرے

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:45

کوئٹہ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چےئرمین نصراللہ خان زیرے نے سریاب علاقائی یونٹ کلی علیزئی ابو حسین خراسانی ابتدائی یونٹ کے زیر اہتمام علاقے میں بجلی کی فراہمی، کھمبوں اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کے موقع پر عوامی اجتماع جبکہ تختانی بائی پاس میں باچا کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش تمام مشکلات سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے بتدریج اقدامات کےئے جارہے ہیں ۔

اکسویں صدی میں بھی یہاں کے لوگ بجلی سے محروم تھے سہولت مہیا کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔ پشتونخوامیپ انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات اپنے عوام کو فراہم کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

پشتونخوامیپ اپنے نوجوان نسل میں مزید مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے ویران میدانوں کو آباد کرکے کھلاڑیوں اور سپورٹس کلبوں کی ضرویات پوری کررہی ہے۔

موجودہ صوبائی حکومت بالخصوص پشتونخوامیپ کے اراکین اسمبلی نے سپورٹس کلبوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں کروڑوں روپے تقسیم کئے تاکہ ہمارے یہ مستقبل کے معمار نوجوان کھیل کے میدان میں صوبائی اور ملکی سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے قومی معیار کے کرکٹ اکیڈمی بیٹنگ کرکے افتتاح کیا ۔ تقریب میں کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران ،کھلاڑیوں اور علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :