Live Updates

تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریاں مکمل ،80فٹ کاسٹیج تیار 14ہزار کرسیاں اور ساؤنڈ سسٹم لگادیا گیا

سٹیج سے 15فٹ دور خاردار تاریں لگا دی گئیں ،عمران خان کا ایف نائن پارک کا دورہ ، تمام انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،جلسے کے لئے 14ہزار کرسیاں ،ساؤنڈ سسٹم اور سٹیج سے 15فٹ دور خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں ،سٹیج80فٹ کا تیار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

جلسے کے لئے 14ہزار کرسیاں اورساؤنڈ سسٹم لگا دیا گیا ہیجبکہ سٹیج سے 15فٹ دور تک خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کے لئے سٹیج 80فٹ لمبا تیار کیا گیا ہے ۔جلسے کی سیکیورٹی کے لئے 6ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔دوسری طرف ریڈزون کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔عمران خان نے رات گئے یوم تاسیس کے جلسے کے لئے ایف نائن پارک کا دورہ کر کے تمام انتظامات کا خود جائزہ لیا جبکہ قبل ازیں ان کے ہم شکل بھی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایف نائن پارک پہنچے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات