حکام کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مذہبی پالیسیوں پر عمل کریں ، چینی صدر کا مذاہب کے حوالے سے تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین کے صدر ژی جن پنگ نے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مذہبی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے مذہبی کام کو بہتر بنائیں ۔ چینی صدر نے ہفتہ کو مذاہب کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی معاملات کمیونسٹ پارٹی آف چین اور مرکزی حکومت کے کاموں میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور پارٹی کی مذہبی پالیسیاں اور مختلف نظریات ماضی سے لیکر ابتک صحیح ثابت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کی پالیسی کے مطابق مذہبی آزادی پر مکمل عمل داری کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کے مطابق مذہبی معاملات پر عمل کیا جائے ۔مذہبی آزادی کے اصول کا احترام کیا جائے اور مختلف مذاہب کی مدد کی جائے تا کہ وہ سوشلسٹ معاشرے کو اپنا سکیں ۔ حکام کو مذہبی اور غیر مذہبی لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور مذہبی لوگوں کی رہنمائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنے ملک سے پیار کریں ۔ اپنی زمین کے ایک ہونے پر یقین رکھیں اور چینی قوم کے مجموعی مفاد میں کام کریں۔ مذہبی گروپس کمیونسٹ پارٹی آف چین کی قیادت پر یقین رکھتے ہوئے ملک میں سوشلسٹ نظام کی حمایت کریں ۔ چینی قوانین اور قواعد کے تحت مذہبی نظریات کو چینی ثقافت کے ساتھ ضم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :