چین کی جاپان کے زیر قبضہ نانشا جزائر کو دوبارہ خودمختاری کا حصہ بنانے کے لئے کاوشیں شروع
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:06
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین نے جاپان کی جانب سے قبضہ کئے جانے والے نانشا جزیروں کو دوبارہ اپنی خودمختاری کا حصہ بنانے کے لئے کاوشیں شروع کردی ہیں جو کہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد انٹرنیشنل آرڈر کے مطابق ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان نے غیر قانونی طور پر حملہ کر کے چین کے خطہ جنوبی بحیرہ چین میں مختلف جزیروں پر قبضہ کر لیا جن میں ڈونگشا، ژیشا اور نانشا جزائر شامل ہیں ۔
چینی عوام نے جاپان کے اس جارحانہ عمل کے خلاف مزاحمت کا آغاز کیا تا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی حدود کا تحفظ کیا جا سکے ۔1943میں قاہرہ اعلامیہ کے مطابق جاپان کو حکم دیا گیا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران جن چینی جزائر پر قبضہ کیا گیا تھا وہ فی الفور واپس کئے جائیں ۔(جاری ہے)
1945میں پورٹس ڈیم اعلامیہ میں بھی اسی موقف کو دہرایا گیا۔1945کے اختتام پر جاپان نے امریکہ ،چین ،برطانیہ اور سوویت یونین کی اتحادی طاقتوں کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے شکست تسلیم کی ۔
ہتھیار ڈالتے وقت جاپان نے یہ تحریر کیا کہ حکومت جاپان پورٹس ڈیم اعلامیہ کی تمام شقوں پر عمل کرے گی۔جنگ کے اختتام پر چین نے جنوبی بحیرہ چین میں موجود جزائر کو واپس اپنی خودمختاری کا حصہ بنا لیا ۔1970کے اختتام پر فلپائن اور ویتنام میں غیر قانونی طور پر نانشا جزائر کے کچھ علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے ہوائی اڈے اور دیگر تنصیبات تعمیر کر لیں جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی عین خلاف ورزی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.