چین نے بارشوں کے طوفان کے خدشہ کے پیش نظر بلیو الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:06

چین نے بارشوں کے طوفان کے خدشہ کے پیش نظر بلیو الرٹ جاری کردیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لئے ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کے طوفان کے خدشہ کے پیش نظر بلیو الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

چینی محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چینی کے علاقوں فوجیان، گوانگ ڈونگ، ینان اور گوانگ ژی میں اتوار سے طوفانی بارشیں شروع ہوں گی جو کہ110ملی میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں ۔ ان علاقوں میں شدید طوفان ، آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔ مذکورہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طوفانی بارشوں کے دوران گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ آندھی کے باعث لینڈ سلائیڈز کا بھی خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :