یورپی یونین کے وزارئے خارجہ ٹیکس چھپانے والی ریاستوں کی فہرست بنانے پر متفق

منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے منظور ہو نے پر ان ملکوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:06

ایمسٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد یورپی یونین وزرائے خزانہ ٹیکس بلیک لسٹ ملکوں کی فہرست بنانے پر متفق ہو گئے ، اگر یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے منظور ہو جاتا ہے تو ان ملکوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پاناما لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹیکس چوری کے خلاف قانون سازیوں میں تیزی آئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے وزارئے خارجہ ٹیکس چھپانے والی ریاستوں کی فہرست بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ منصوبہ منظور ہونے کی صورت میں ان ممالک پر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں جبکہ اپنے کلائنٹس کو بیرون ملک دولت چھپانے میں مدد دینے والے بینکوں اور ٹیکس مشیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال یورپی یونین کے 28 ممالک میں ٹیکس چوری سے متعلق انفرادی قوانین موجود ہیں تاہم مشترکہ فہرست کے لیے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :