Live Updates

اپوزیشن کا میں نہ مانوں اور مخالفت برائے مخالفت کا رویہ افسوسناک ہے ، جوڈیشل کمیشن کے ضابطہ کار پر اعتراض کرنے والے پارلیمان کا فورم استعمال کریں

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا میں نہ مانوں اور مخالفت برائے مخالفت کا رویہ افسوسناک ہے ، کمیشن کے ضابطہ کار پر اعتراض کرنے والے پارلیمان کا فورم استعمال کریں ۔ ہفتہ کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ہٹ دھرمی اور بہتان تراشی کے امراض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

پانامہ پیپرز پر اعلیٰ عدلیہ کا انکوائری کمیشن مکمل بااختیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن فرانزک آڈٹ کی کسی بھی فرم کی خدمات حاصل کرسکتا ہے ۔تمام ریاستی ادارے کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن کا میں نہ مانوں اور مخالفت برائے مخالفت کا رویہ افسوسناک ہے ۔کمیشن کے ضابطہ کار پر اعتراض کرنے والے پارلیمان کا فورم استعما ل کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات