Live Updates

عمران خان ایسا کمیشن چاہتے ہیں جو انہیں وزارت عظمیٰ کا گرین سگنل دے ‘ رانا ثنا اﷲ خان

بلاول اور عمران محاذ آرائی کے ایجنڈے پر ہیں ،عزائم پورے نہیں ہونگے‘ وزیرقانون پنجاب

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا کمیشن چاہتے ہیں جو انہیں وزارت عظمیٰ کا گرین سگنل دے ، بہتر ہوگا کہ تحریک انصاف عمران خان کیلئے نفسیاتی معالج کا بندوبست کرے ۔ عمران خان کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے اقدامات کے بعد احتجا ج کا جواز باقی نہیں ،احتجاجی سیاست کرنے والے دھرنا سیاست کے انجام سے سبق سیکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ،عمران خان کے ساتھ ان کی اپنی جماعت نہیں کسی اور کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عمران اور بلاول محاذ آرائی کے ایجنڈے پر ہیں لیکن انکے عزائم پورے نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقابلہ جمہوری انداز سے کیا جائے گا،قانون کو ہاتھ میں لینے والے بچ نہیں سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کیلئے نفسیاتی معالج کا بندوبست کرے ۔ عمران خان ایسا کمیشن چاہتے ہیں جو انہیں وزارت عظمیٰ کا سگنل دے ۔لگتا ہے کہ عمران خان خواہشات کے گھوڑے پر سوار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کو اکسا رہے ہیں کہ پانامہ لیکس آخری چانس ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات