چین کی جاپان کے زیر قبضہ نانشا جزائر کو دوبارہ خودمختاری کا حصہ بنانے کے لئے کاوشیں شروع

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین نے جاپان کی جانب سے قبضہ کئے جانے والے نانشا جزیروں کو دوبارہ اپنی خودمختاری کا حصہ بنانے کے لئے کاوشیں شروع کردی ہیں جو کہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد انٹرنیشنل آرڈر کے مطابق ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان نے غیر قانونی طور پر حملہ کر کے چین کے خطہ جنوبی بحیرہ چین میں مختلف جزیروں پر قبضہ کر لیا جن میں ڈونگشا، ژیشا اور نانشا جزائر شامل ہیں ۔

چینی عوام نے جاپان کے اس جارحانہ عمل کے خلاف مزاحمت کا آغاز کیا تا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی حدود کا تحفظ کیا جا سکے ۔1943میں قاہرہ اعلامیہ کے مطابق جاپان کو حکم دیا گیا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران جن چینی جزائر پر قبضہ کیا گیا تھا وہ فی الفور واپس کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

1945میں پورٹس ڈیم اعلامیہ میں بھی اسی موقف کو دہرایا گیا۔1945کے اختتام پر جاپان نے امریکہ ،چین ،برطانیہ اور سوویت یونین کی اتحادی طاقتوں کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے شکست تسلیم کی ۔

ہتھیار ڈالتے وقت جاپان نے یہ تحریر کیا کہ حکومت جاپان پورٹس ڈیم اعلامیہ کی تمام شقوں پر عمل کرے گی۔جنگ کے اختتام پر چین نے جنوبی بحیرہ چین میں موجود جزائر کو واپس اپنی خودمختاری کا حصہ بنا لیا ۔1970کے اختتام پر فلپائن اور ویتنام میں غیر قانونی طور پر نانشا جزائر کے کچھ علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے ہوائی اڈے اور دیگر تنصیبات تعمیر کر لیں جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی عین خلاف ورزی ہے ۔

متعلقہ عنوان :