سانحہ کراچی اورنگی ٹاؤن کے شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے ہیں،ڈی آئی جی سکھر

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) ڈی آئی جی سکھر اظہر رشید نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی اورنگی ٹاؤن کے شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرکے ہی دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ا نسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی ڈیوٹی پر مامور گھوٹکی کے رہائشی تین پولیس اہلکاروں , وزیر چاچڑ , دائم چاچڑ اور غلام رسول میمن کے گھروں پر جاکر انکے ورثاء سے تعزیت کے موقع پر کیا ترجمان محمد انور کے مطابق انکے ساتھ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ , ڈی سی گھوٹکی , ایس پی گھوٹکی دیگر بھی تھے , ڈی , آئی جی اظہر رشید نے شہید اہلکاروں کے ورثاء کو ساٹھ سال تک پوری تنخواہیں , ایک نوکری , شہدا ء کے بچوں کو مفت تعلیم دلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے تمام اخراجات حکومت خود برادشت کرے گی , ڈی آئی جی نے کمشنر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کی سڑک اور اسکول کو شہید وزیر احمد چاچڑ اور دائم چاچڑ کے نام سے منسوب کیا جائے جس پر کمشنر نے ڈی سی گھوٹکی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایس پی گھوٹکی کے ساتھ ملکر پرپوزل بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :