Live Updates

عمران خان ہٹ دھرمی ،دروغ گواور بہتان تراشی کے مہلک امراض میں مبتلا ہیں،خواجہ سعد رفیق

قائد تحریک انصاف کی ذہنی حالت پر تشویش ہے ،جلد از جلد صحت یا بی کیلئے دعاگو ہیں،اقتدار کے بھوکوں کو 2018ء تک انتظار کرنا ہوگا میئر لندن کے انتخاب میں پاکستانی امیدوار کے مقابلہ میں یہودی کی حمایت کرنا شرمناک ہے،عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہے کہ عمران خان ہٹ دھرمی ،دروغ گواور بہتان تراشی کے مہلک امراض میں مبتلا ہیں،ہمیں اْن کی ذہنی حالت پر تشویش ہے اْن کی جلد از جلد صحت یا بی کیلئے دعاگو ہیں،اقتدار کے بھوکوں کو 2018ء تک انتظار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی ذہنی حالت پر تشویشناک ہے، وہ ہٹ دھرمی، دروغ گو اور بہتان تراشی کے مہلک امراض میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ بیک وقت پاکستانیوں اور یہودیوں کی نمائندگی کرنا عمران خان کے فن کی معراج ہے، میئر لندن کے انتخاب میں پاکستانی امیدوار کے مقابلہ میں یہودی کی حمایت کرنا شرمناک ہے،انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز بارے اعلیٰ عدلیہ پر مبنی انکوائری کمیشن مکمل اختیارات کا حامل ہوگا،کمیشن فرانزک آڈٹ کی کسی بھی فرم کی خدمات حاصل کر سکتا ہے، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے انکوائری کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہونگے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا میں نہ مانوں اور ْ مخالفت برائے مخالف کا رویہ افسوسناک ہے، انکوائری کمیشن کے ٹرم آف ریفرینس پر اعتراض کرنیوالے پارلیمان کا فورم استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ گھیراؤ جلاؤ کرنے والے حکومت کو کو ناکام بناتے بناتے دراصل ملکی ترقی کا راستہ روک رہے ،اقتدار کے بھوکوں کو 2018ء تک انتظار کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سازشوں اور الزامات کی بجائے کارکردگی سے کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات