افغان صدر نے کابل حملے کے بعدپارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا،پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کابل حملے کے بعدپاک افغان باہمی تعلقات پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے کے بعد پاک افغان باہمی تعلقات پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے پارلیمانی ارکان کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔افغان صدر کے نائب ترجمان دعویٰ خان مینا پال کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی پارلیمانی ارکان کے ساتھ آئندہ ہفتے پاک افغان باہمی تعلقات کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :