Live Updates

درخت گرنے سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 23 اپریل 2016 19:44

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 اپریل۔2016ء) تیز ہوا چلنے سے درخت ٹوٹ کر راہگیروں پر گرنے کے نتیجہ میں دو موٹو سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع ملکھانوالہ کے 21سالہ ذیشان اوردانش اپنے موٹر سائیکل پر سمبڑیال آرہے تھے کہ نہر اپر چناب نزد کھوتا پلی ملکھانوالہ کے قریب اچانک تیز ہوا سے درخت ٹوٹ کر گر پڑے جس سے یہ دونوں جاں بحق جبکہ علی رضا اور مزمل شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ضلعی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

دریں اثنا سمبڑیال وزیر آباد روڈ پر جھاڑیانوالہ بس سٹاپ کے قریب یوٹرن پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے نجی کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ صائمہ اس کی والدہ رفعت بیگم اور موٹر سائیکل سوار راحت علی زخمی ہوگئے،جبکہ جھاریانوالہ کے قریب ہی رکشہ بے قابو ہونے سے روحیل شدید زخمی ہوگیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :