Live Updates

پی ٹی آئی کی سالگرہ بھرپور طریقے سے منائیں گے:عظیم نوری گھمن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 23 اپریل 2016 19:43

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 اپریل۔2016ء) مرکزی راہنما تحریک انصاف بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن و سابق رکن اسمبلی چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کا جشن بھرپور طریقے سے منائیں گے ،ہم تحصیل سمبڑیال سے ایک بڑا عوامی قافلہ لیکر کپتان کی پکار پر اسلام آباد جارہے ہیں جس کیلئے پارٹی ورکروں اور کارکنوں کو الرٹ کردیاگیا ہے کپتان کی 20سالہ سیاسی جدوجہد نے تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی قوت بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری جمشید اسلم چیمہ چیئرمین یونین کونسل بدوکے چیمہ، اسد اﷲ رندھاوا چیئرمین یونین کونسل الیوالی ،عمر احسان گھمن وائس چیئرمین یو سی الیوالی، چوہدری اعجاز احمد ورک، ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ، رزاق گھمن، ملک منیر، خلیل احمد باجوہ، شیخ عمران، رانا محمود ،رانا طارق، چوہدری نشاط احمد چیمہ و دیگر سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کی 20ویں سالگرہ میں شرکت کیلئے قافلے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زبردست سیاسی جدوجہد کرکے عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا اور آج پی ٹی آئی دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابل آکھڑی ہوئی ہے کپتان کے نئے پاکستان کے ویژن اور ایجنڈے نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے ،عوام زبردست انداز میں پی ٹی آئی کو جوائن بھی کررہے ہیں اور اسے سپورٹ بھی کررہے ہیں ۔عظیم نوری نے کہا کہ اسلام آباد میں حاضری کے حوالے سے پی ٹی آئی کا یہ جلسہ سارے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے گا کپتان عوام کو پانامہ لیکس اور کرپشن کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور اپنے نئے پاکستان کے ویژن کے خدوحال بھی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :