ملک کو کر پشن سے مکمل پاک کرنے کا حکومت اور فوج کا عزم لائق تحسین ہے ، سردار زادہ درمحمد خان ناصر

وفاقی حکومت پانا مہ لیکس پر ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے ،سیاسی دوستوں کو حکومت کا ساتھ دیکر کر پشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر نے میں کر دا ر ادا کرناچاہئے، رہنما (ن) لیگ بلوچستان

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما ء اور صوبائی مشیر برائے انڈسٹریز سردار زادہ درمحمد خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک کو کر پشن سے مکمل پاک کرنے کا حکومت اور فوج کا عزم لائق تحسن ہے اور یہی عزم پاکستان کی ضرورت بھی ہے ، چیف آف آرمی جنر ل راحیل شریف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے اپنے ادارے سے آغاز کر کے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور قابل تعریف اقدام ہے بلکہ یہ چیف آف آرمی جنر ل راحیل شریف کی جراء ت اور دلیری ہے ہم کر پشن کے خاتمے کے ان کے عزم کو سر ایتے ہیں ، سردار درمحمد خان ناصر نے کہا کہ پاکستان بڑے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت معاملات حساس ترین ہیں اور ہمارے نزدیک اس مر حلے پر سیاست بازی الزامات اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانا پاکستان اور جمہوریت دونوں کے مفاد میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت پانا مہ لیکس پر ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے کمیشن بھی قائم کر رہی ہے لہذا ہمارے سیاسی دوستوں کو حکومت کا ساتھ دیکر کر پشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر نے میں مشترکہ کر دا ر ادا کرناچاہئے ،درمحمد خان ناصر نے کہا کہ ہم جنر ل راحیل شریف کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کر پشن کے خلاف عملی اقدام اُٹھا یا ۔

متعلقہ عنوان :