این اے 52 کے عوام پٹواریوں کے ہاتھوں پریشان ،سراپا احتجا ج ہیں،حکام بالا فوری نوٹس لیں،شمس الرحمان سواتی امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ این اے 52 کے حلقہ کے عوام پٹواریوں کے ہاتھوں سخت پریشان اور سراپا احتجا ج ہیں ۔حکام بالا کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ امیر زون چوہدری عطا ربانی کے ہمراہ گزشتہ روز چک بیلی خان ٗ میرا موہڑہ اور دیگر دیہات کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ ہر جگہ لوگوں نے محکمہ مال کے خلاف شکایا ت کی ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا ہے کہ علاقہ کے پٹواری اپنے پٹوار خانوں میں نہیں بیٹھتے ۔پٹواری کو تلاش کرنے کے لئے درجنوں چکر لگانے پڑتے ہیں ۔جس میں وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں نے اپنی جگہ منشی رکھے ہوئے ہیں ٗمگر وہ بھی عوام کو بوقت ضرور ت دستیاب نہیں ہوتے ۔ اس پر افسوس ناک امر یہ بھی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ نظام نے رشوت کا ریٹ بڑھا دیا ہے ۔اس ساری صورتحال نے عوام کے لئے مزید پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ تمام پٹواریوں کو اپنے اپنے دفتروں میں وقت کی پابندی کے ساتھ حاضری کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :