قانون کی حکمرانی سائبر سپیس کے لئے انتہائی اہم ہے ، پیپلز ڈیلی

قانون کی حکمرانی کے بغیر انٹرنیٹ افواہوں اور سکینڈلوں سے بھرا پڑا ہو گا

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے ہفتے کے شمارے میں شائع شدہ ایک تبصرے میں چین کے آن لائن ریگولیشن کے مواد کا دفاع کرتے ہوئے اسے قانونی اور ضروری قراردیا ہے۔جریدہ میں شائع شدہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے انٹرنیٹ قانون سے بالا ترنہیں ہے ۔جہاں سائبر سپیس ہو گی وہاں قانون کی حکمرانی ہو گی ۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ سائبر سپیس میں کئی متعدد آراء کی اجازت ہو سکتی ہے لیکن اختلاف رائے کو دشمنی کی ہوانہیں دینی چاہیے حقائق کو درہم برہم نہیں کرنا چاہیے اور مجرمیت کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔صدر ژی جن پنگ نے سائبر سیکیورٹی کے بارے میں ایک حالیہ سیمپوزیم میں کہا کہ صاف اور صحت مندانہ سائبر سپیس عوام کے مفاد میں ہے جبکہ غلط اور غیر صحت مندانہ کسی کے مفاد میں نہیں ۔

(جاری ہے)

ژی کے ریمارکس کی صدائے بازگشت دہراتے ہوئے تبصرے میں خبردار کیا گیا ہے قانون کی حکمرانی کے بغیر انٹرنیٹ افواہوں اور سکینڈلوں سیبھرا پڑا ہوگا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ باتیں خاص طور پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔ جریدے نے لکھا ہے کہ کارخانے داروں ،ویب سائٹ آپریٹروں ، آن لائن سٹوروں ، سماجی پلیٹ فارموں اور سرچ انجنوں کے علاوہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کو سائبر سپیس کی منیجمنٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :