چین میں 7 کروڑ سے زیادہ افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں

بیشتر افراد کو سڑکوں ، بجلی اور پانی کی بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں ہیں غربت مٹاؤ کام کو تیز کیا جائے ، قومی اقتصادی منصوبہ ساز ادارے کی حکام کو ہدایت

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) شان ژی صوبے کا بہتر شرائط کے ساتھ پسماندہ دیہی علاقوں سے دوسرے علاقوں میں 2.35ملین عوام کی منتقلی کا منصوبہ چین بھر میں استعمال کی جانے والی غربت مٹاؤ حکمت عملی کی تازہ ترین مثال ہے ۔ شان ژی کے حکام نے گزشتہ روز کہا کہ وہ آئندہ پانچ برسوں میں دوبارہ بحالی کے منصوبے پر 132ملین یوآن (20ملین امریکی ڈالر) خرچ کریں گے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے 2020تک چین کے غربت مٹاؤ نصب العینمیں مددملے گی۔

ملک بھر میں 2300یوآن سالانہ آمدنی کی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 2.49ملین سے زیادہ عوام کی2016میں دوبارہ آبادکاری کی جائے گی ۔ حکام دوبارہ آباد کاری کی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں تا کہ مفلوق الحال عوام کی زندگی کو بہتر بنانے میں اس کی موثریت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم وانگ ژانگ نے گزشتہ ماہ غربت ریلیف کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اصل بات یہ ہے کہ دوبارہ بحال کئے جانے والے اس قابل ہونے چاہیے کہ وہ اپنے نئے مکان کے متحمل ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فالو اپ حمایت کی جانی چاہیے۔قریباً70ملین چینی عوام ابھی بھی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ان میں زیادہ تر سڑکوں ، پانی اور بجلی کے بغیر انتہائی تکلیف دہ حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز محمکے قومی ترقیات و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے مقامی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے غربت مٹاؤ کام کو تیز کریں ۔اس نے مارچ کے بعد سے علاقوں کے لئے 16بلین یوآن مختص کئے ہیں اور کم شرح سود والے قرضوں اور خصوصی تعمیراتی فنڈنگ کے لئے کافی رقم کا اہتمام کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :